عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 170839
جواب نمبر: 17083901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:873-758/sd=10/1440
چھ روز کی تراویح میں اگر صحیح پڑھنے کا اہتمام کیا جائے کہ حروف نہ کٹیں، قواعد تجوید کی رعایت ملحوظ رہے، تو پڑھنے اور سننے کی گنجائش ہے اور اگر اس طرح تیز رفتاری سے پڑھا جائے کہ لحن جلی کی نوبت آتی ہو تو جائز نہیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ (رمضان کے ایک روزہ کا کفارہ لگاتارساٹھ دن کے روزے رکھنا اورایک جو روزہ چھوٹ جائے وہ رکھنا ہے اوراگر روزے نہ رکھ سکتے ہوں تو ساٹھ مسکینوں کو ایک پورے دن کا کھانا کھلا ناہے)۔ تومیرا سوال یہ ہے کہ کیا ساٹھ مسکینوں کو ایک پورے دن کا کھانا کھلانا ہی ضروری ہے یا کسی دینی مدارسہ میں اس حساب سے پیسے دے دئے جائیں تو کیسا ہے؟ ہمارے علاقہ میں ایک دینی مدرسہ ایسا بھی ہے جہاں پر غریب اور مسکین بچوں کو درس دیاجاتا ہے، قرآن پڑھایا جاتا ہے، تو کیا میں ایک روزہ کے کفارہ کی رقم اس مدرسہ کے قاری کو دے سکتا ہوں؟ میں نے اپنے طور سے تو حساب لگایا ہے کہ ساٹھ مسکینوں کا ایک پورے دن کے کھانے کا خرچ تقریباً تین ہزار روپئے بنتا ہے، یا اگر شریعت نے کوئی رقم متعین کی ہوئی ہے تو بتادیں؟ (۲) اور میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر رات کو احتلام ہوجائے اور سحری کے وقت غسل کا وقت نہ ہو تو کیا کرنا چاہیے؟ میں نے سنا ہے کہ اگر ٹائم نہ ہو تو سحری کھالینی چاہیے اورپھر بعد میں غسل کرلینا چاہیے۔ اگر ایسا ہے تو ایک دفعہ روزہ بند کرلینے کے بعد اگر غسل کرتے وقت ہم حلق تک پانی لے کر جائیں گے تو کیا روزہ ٹوٹ نہیں جائے گا؟
10492 مناظرایک دفعہ ٹی وی پر ایک پروگرام میں ڈاکٹر ذاکر سے کسی نے سوال کیا کہ کیا کوئی شخص روزہ کی حالت میں اپنی بیوی کو بوسہلیسکتا ہے؟ تو ڈاکٹر ذاکر نائک نے اس کو جواب دیا کہ اگر کسی شخص کو اپنے اوپر کنٹرول ہے اور بات صرف بوسہ تک ہی ہے تو بوسہ لے سکتا ہے۔ اور ساتھ میں ڈاکٹر ذاکرنائک نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے ایک مثال بھی دی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایک دفعہ روزہ کی حالت میں اپنی ایک زوجہ مطہرہ( رضی اللہ تعالی عنہا) کو بوسہ فرمایا تھا۔ اب سوال یہ ہے کہ اگر ایسا ہے تو: (۱) اگر کوئی شخص بوسہ لے اور شہوت سے اس کو قطرے آجائیں توکیا روزہ باقی رہے گا؟ (۲) اوراگر بوسہ کے بعد بات بڑھ جائے اور اپنے اوپر کنٹرول نہ رہے اور مباشرت ہوجائے تو کیا ایسی صورت میں گناہ ہوگا؟ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں کیوں کہ رمضان قریب آرہا ہے اور چند دنوں پہلے میں نے شادی کی ہے اور میں اپنی بیوی سے بہت زیادہ محبت کرتا ہوں۔ میری عمر پچیس سال ہے اور میری بیوی کی عمر چوبیس سال ہے۔
4459 مناظرجلد
از جلد جواب دیں میں بہت پریشان ہوں۔ اگر کوئی مرد رمضان کے روزے کے دوران عورت سے
ملاقات کرلے جس کی وجہ سے روزہ ٹوٹ جائے اور زبردستی مرد کی جانب سے ہو تو میں نے
کتاب میں پڑھا ہے (بہشتی زیور) کہ مرد کفارہ ادا کرے عورت نہیں؟ مہربانی کرکے بتادیں
کہ کفارہ کیا ہوگا؟ اور اگر کھانے کھلانے کی صورت میں ہے تو کل رقم کتنی بنے گی؟
میں
رمضان کے مہینہ میں سفر میں تھا اور میں نے مشت زنی کی اور منی خارج ہوئی۔ میر ے
لیے شرعی حکم کیا ہے؟ (۲)کسی
نے رمضان میں ایک لڑکے کی دونوں رانوں کے بیچ جماع کیا اور منی بھی نکلی اس کے لیے
شریعت کا کیا حکم ہے؟