• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 166298

    عنوان: دوران روزہ فرنچ بوسہ لینے کا حکم

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا روزہ کی حالت میں فرنچ کس (میاں بیوی کا ایک دوسرے کے ہونٹوں کا چومنا ، چوسنا یا ایک دوسرے کی زبان کو چوسنا) کرنا کیسا ہے؟ کیا روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 166298

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1106-1035/SN=1/1440

    روزہ رکھ کر اس طرح بوسہ لینا مکروہ ہے، اگر انزال ہو جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضا لازم ہوگی، اگر چوستے ہوئے بیوی کا لعاب نگل جائے تو اس سے بھی روزہ ٹوٹ جائے گا گو انزال نہ ہو اور اس صورت میں قضا کے ساتھ ساتھ کفارہ بھی لازم ہوگا، ہاں اگر فرنچ بوسہ کے نتیجے میں نہ انزال ہو اور نہ ہی بیوی کا لعاب حلق میں جائے تو روزہ ٹوٹنے کا حکم نہ ہوگا؛ لیکن روزہ رکھ کر ایسا کرنا بہرحال مکروہ ہے۔ أو وطیٴ امرأة میتةً ․․․․ أو قبل ولو قبلة فاحشة ․․․․․․ فأنزل، قید للکل ، حتی لو لم ینزل کما یفطر کما مرّ (درمختار مع الشامی: ۳/۳۷۸، ط: زکریا) ولو ابتلع بزاق غیرہ فسد صومہ بغیرکفارة إلا إذا کان بزاق صدیقہ فحینئذ تلزمہ الکفارة (ہندیہ: ۱/۲۶۵، ط: زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند