• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 164035

    عنوان: عشاء كی نماز پڑھنے كے بعد چاند كی خبر ملی تو كیا تراویح پڑھنی ہوگی؟

    سوال: رمضان المبارک کے چاندی کی خبر نہیں ملی وتر کی نماز بھی پڑھ لی پھر معلوم ہوتا ہے کہ چاند نظر آگیا ہے تو اب تراویح کی نماز اسی رات میں پڑھی جائے گی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 164035

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1228-994/B=11/1439

    جی ہاں وتر کی نماز تو ہرحال میں پڑھی جائے گی البتہ چاند ہوجانے کے بعد تراویح کی نماز بھی پڑھی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند