• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 163295

    عنوان: جہاز میں افطار کا وقت کب مانا جائے گا؟

    سوال: اگر کوئی شخص روزہ رکھ کر ایسے وقت میں جہاز میں سفر کرتا ہے کہ سورج غروب دوران سفر ہوتا- ایسے میں چونکہ ہوا میں اوپر سورج زمینی لحاظ سے کچھ تاخیر سے غروب ہوتا ہے ۔ تو کیا روزہ افطار زمینی وقت کے مطابق ہوگا؟

    جواب نمبر: 163295

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1140-1095/D=10/1439

    اگر زمین پر غروب اور جہاز کے اڑان کی سطح پر غروب میں فرق ہے تو اڑان کی سطح پر غروب کا اعتبار کریں گے اگر غروب کا مشاہدہ ہورہا ہے تو مشاہدہ کے مطابق جب غروب ہوجائے تب افطار کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند