• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 163055

    عنوان: رمضان المبارک میں اعتکاف كے لیے كسی شیخ كو لانا كیسا ہے؟

    سوال: ہماری مسجد میں چار سال سے سنت والے اعتکاف میں کھانے پینے کا نظام چلتا ہے،۳۰/ افراد سنت اعتکاف میں ہیں۔ نظام انفرادی مال سے ہے ہماری فکر ان شاء اللہ ایک شیخ کو لانے کی ہے، یہ کام ثواب کا ہے یا گناہ کا ہے؟

    جواب نمبر: 163055

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1156-997/D=10/1439

    معتکفین کا اپنے کھانے کا انتظام کرنا مسجد میں جائز ہے خواہ انفرادی انتظام کریں یا سب لوگ مل کر اجتماعی انتظام کرلیں اس میں حرج نہیں، اور کوئی شخص اپنی طرف سے معتکفین کے کھانے کا ا نتظام کردے اس میں بھی حرج نہیں، یہ بھی جائز ہے۔ ایسی مسجد میں جہاں معتکفین کا قیام ہو کسی عالم کی مجلس وعظ یا درس قرآن یا شیخ کی مجلس ا صلاح وارشاد کا بند وبست ہوجائے تو اچھا ہے یہ ثواب کا کام ہے بشرطیکہ کسی بے جا رسم اور خلاف شرع امر پر مشتمل نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند