• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 162964

    عنوان: خبر مستفیض کی بنیاد پر ایک روزہ کی قضا کا اعلان

    سوال: مسئلہ ہذا جواب طلب ہے کہ راجستھان والے ہمیشہ دہلی کی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ پر عمل کرتے تھے ، مگر اب کچھ سالوں سے جے پور راجستھان رویت ہلال کمیٹی بن گئی ہے ، اس مرتبہ رمضان المبارک کے چاند کا فیصلہ دہلی؛ دیوبند؛ سہارنپور. نے بدھ کی شام یعنی 16 مئی کا چاند دیکھنے کا فیصلہ فرما کر جمعرات 17 مئی کو پہلا روزہ قرار دیا مگر جے پور والوں نے اسکو تسلیم نہیں کیا بلکہ 18 مئی بروز جمعہ کو پہلا روزہ مانا ۔ اب سوال عرض یہ ہے کہ ہم راجستھان والوں کو دیوبند، دہلی کے فیصلہ پر عمل کرنا چاہیے یا جے پور والی کمیٹی کے فیصلہ پر ؟

    جواب نمبر: 162964

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1093-906/D=10/1439

    جے پور راجستھان کے علمائے کرام جو فیصلہ کریں مقامی لوگوں کو اسی کے فیصلے کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔ مذکورہ جگہ کے علماء خبر مستفیض کی بنیاد پر ایک روزہ کی قضا کا اعلان کردیں تو عوام الناس کو اس کے مطابق ایک روزہ قضا کرنا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند