• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 162769

    عنوان: روزے كی حالت میں ٹوتھ برش استعمال كرنا؟

    سوال: (۱) روزے کی حالت میں ہم سب دوست سوئمنگ پول نہانے جاتے ہیں لیکن کان اور ناک میں پانی جاتا ہے اس سے روزے میں فرق تو نہیں؟ اگر ہے تو پھر کیا کریں؟ (۲) سرسوں کا تیل بالوں پر لگا سکتے ہیں روزے میں؟ (۳) ٹوتھ برش (دانتوں کا برش) کر سکتے ہیں روزے میں؟

    جواب نمبر: 162769

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1119-977/D=10/1439

    (۱) نہاتے وقت ناک کے ابتدائی حصہ اور کان میں پانی جانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا لیکن اگر ناک کے نرم حصے سے آگے پانی چلا گیا تو پھر روزہ ٹوٹ جائے گا لہٰذا احتیاط سے نہائیں۔

    (۲) جی ہاں لگاسکتے ہیں۔

    (۳) مکروہ ہے اوراگر رال پیسٹ کے ذائقہ کے ساتھ حلق میں چلی گئی تو روزہ ٹوٹ جائے گا، لہٰذا پیسٹ، منجن وغیرہ روزہ کی حالت میں نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند