• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 155465

    عنوان: نفلی روزہ یا قضا روزہ ہفتہ کے کس دن بھی رکھ سکتے ہیں ؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! نفلی روزہ یا قضائے عمری ہفتہ کے کسی دن بھی رکھ سکتے ہیں؟ یا کوئی دن یہود اور نصاریٰ سے مشابہت کا تو نہیں؟

    جواب نمبر: 155465

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 5-87/M=1/1439

    نفلی روزہ یا قضا روزہ ہفتہ کے کسی دن بھی رکھ سکتے ہیں تاہم بہتر یہ ہے کہ تنہا سنیچر کے دن نفلی روزہ نہ رکھیں کیوں کہ یہود یوم السبت کی تعظیم کرتے ہیں تو ان کی مشابہت لازم آتی ہے اسی طرح خاص جمعہ کے دن روزہ نہ رکھیں اس سے پہلے یا بعد میں ایک روزہ اور ملا کر رکھ لیں تو اچھا ہے اسی طرح پورے ہفتہ لگاتار ہر دن رکھیں تو اس میں بھی کوئی قباحت نہیں۔ لایصوم أحدکم یوم الجمعة إلا أن یصوم قبلہ أو یصوم بعدہ - لاتصوموا یوم السبت إلا فیما افترض اللہ علیکم فإن لم یجد أحدکم إلا لحاء عنبة أو عود شجرة فلیمضغہ قال ابو عیسی: ہذا حدیث حسن، ومعنی کراہتہ فی ہذا أن یخص الرجل یوم السبت بصیام لأن الیہود تعظم یوم السبت (ترمذی شریف)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند