• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 11051

    عنوان:

    میں نے قصداً روزہ توڑا تھا۔ میں صدقہ فطرانہ آج کے روپئے کے مطابق کتنا دوں؟

    سوال:

    میں نے قصداً روزہ توڑا تھا۔ میں صدقہ فطرانہ آج کے روپئے کے مطابق کتنا دوں؟

    جواب نمبر: 11051

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 260=260/م

     

    اگر آپ نے رمضان کا ادا روزہ قصداً (بلاعذر شرعی) توڑدیا تھا تو آپ پر قضا اور کفارہ دونوں واجب ہیں۔ کفارہ یہ ہے کہ لگاتار دو مہینے کے روزے رکھیں، درمیان میں وقفہ کرنا درست نہیں، اور اگر بیماری، کمزوری یا بڑھاپے کی وجہ سے روزہ رکھنے پر قدرت نہیں، تو ساٹھ مسکینوں کو دو وقت پیٹ بھرکر کھانا کھلادیں، یا ہرمسکین کو صدقہٴ فطر کی مقدار غلہ (ڈیڑھ کلو 74گرام 640 ملی گرام) یا اس کی قیمت جو بازار میں ہو، ادا کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند