• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 178504

    عنوان: لاك ڈاؤن كے زمانے میں پنج وقتہ نمازیں تاخیر سے پڑھنا افضل ہے یا اول وقت میں ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ان ایام میں یعنی لاک ڈاون کے دوران پنج وقتہ نمازیں تاخیر سے پڑھنا افضل ہے یا اول وقت میں پڑھنا افضل ہے ؟ بینوا توجروا

    جواب نمبر: 178504

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 841-747/M=09/1441

    آج کل لاک ڈاوٴن کے زمانے میں لوگ اگرچہ اپنے گھروں میں نماز پڑھ رہے ہیں لیکن مسجدوں سے اذان کا سلسلہ جاری ہے، لہٰذا اذان ہو جانے کے بعد نماز پڑھ لی جائے، اور جن جگہوں پر اذان کی آواز سنائی نہیں دیتی وہاں وقت کا خیال کرکے اول وقت میں نماز پڑھ لینا بہتر ہے البتہ تیز گرمی میں ظہر کو ابراد (ٹھنڈا) کرکے پڑھنا بہتر ہے اور عصر، مثلین کے بعد پڑھی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند