• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 178234

    عنوان: اكیلے پڑھنے والے كے لیے اذان وقامت كا مسئلہ

    سوال: میں ایک کمپنی میں ملازم ہوں اور صرف میں ہی مسلمان ہوں فللہ الحمد۔ یہاں کوئی مسجد نہیں ہے نہ ہی اذان کی آواز آتی ہے میں اپنی نماز پڑھتا ہوں کیا مجھے اذان اور اقامت پڑھنی چاہیے ۔اور کیا میں جماعت کرسکتا ہوں اکیلے ؟ اگر کرسکتا ہوں تو طریقہ بھی بتلا دیجیئے ۔

    جواب نمبر: 178234

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 813-722/M=09/1441

    آپ کے ساتھ کوئی اور نماز پڑھنے والا ہو تو دونوں مل کر جماعت کر سکتے ہیں، تنہا ایک آدمی سے جماعت نہیں بنتی، اگر کمپنی میں آپ کے علاوہ کوئی اور مسلمان نہیں ہے تو آپ اکیلے نماز پڑھ لیا کریں اور بہتر ہے کہ اذان و اقامت کہہ کر نماز پڑھیں اور اگر اذان و اقامت کے بغیر پڑھیں تب بھی مضایقہ نہیں۔ وندب الأذان والإقامة للمسافر والمقیم فی بیتہ (ہندیہ) ولا یکرہ ترکہما للمقیم (حلبی کبیر) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند