• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 178035

    عنوان: میں جب نماز شروع کرتا ہوں تو مجھے ایسا لگتاہے کہ الفاظ صحیح سے ادا نہیں ہوپارہے ہیں

    سوال: میں جب نماز شروع کرتا ہوں تو مجھے ایسا لگتاہے کہ الفاظ صحیح سے ادا نہیں ہوپارہے ہیں اور میں بار بار الفاظ کو دہراتا رہتاہوں، پوری نماز میں دھوکہ لگا رہتاہے کہ میں نے ایک ہی سجدہ کیا تو میں دوبارہ سجدہ کرلیتاہوں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے۔

    جواب نمبر: 178035

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 761-632/D=09/1441

    نماز کی طرف دھیان رکھیں یعنی اپنے اختیار سے یہ سوچیں کہ میں کونسا رکن ادا کر رہا ہوں اور زبان سے کیا پڑھ رہا ہوں اگر دھیان دوسری طرف چلا جائے تو پھر متوجہ کرلیں۔ وساوس کی طرف توجہ نہ کریں۔ شیطان انسان کے اعمال و ارکان میں وساوس پیدا کرکے انھیں خراب و برباد کرنا چاہتا ہے ا س سے پریشان نہ ہوں اور جب تک ظن غالب یا یقین کی صورت نہ ہو نماز یا وضو دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    باقی جو خاص صورت پیش آئے اس کی تفصیل لکھ کر حکم معلوم کرلیں تاکہ آئندہ عمل میں اس کا لحاظ رکھیں۔

    نماز کے باہر جب وساوس پریشان کریں تو آمت باللہ ورسلہپڑھ لیا کریں۔ اور نماز کے اندر پریشان کریں تو خاص اس رکن کی طرف دل کو متوجہ کرلیں۔ یا اللہ تعالی کی طرف یا خانہ کعبہ کی طرف۔

    اور مسئلہ کے لحاظ سے اس ضابطہ پر عمل کریں جو اوپر لکھا گیا یعنی جب تک ظن غالب یا یقین نہ ہو اعادہ نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند