• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 177852

    عنوان: ماسک پہن کر نماز پڑھنا

    سوال: ماسک پہن کر نماز پڑھناکیسا؟ جب آج کل کورونا سے خطرہ ہے؟

    جواب نمبر: 177852

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 762-673/M=08/1441

    عام حالات میں، بلا عذر ناک اور منہ ڈھانپ کر نماز پڑھنا مکروہ ہے، عذر ہو تو مضایقہ نہیں، موجودہ وقت میں جب کہ کورونا وائرس کا خطرہ عام ہوتا جارہا ہے تو اس سے بچاوٴ اور حفاظت کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر ماسک پہن کر نماز پڑھی جا سکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند