• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 177623

    عنوان: بغیر آستین نیچے كیے نماز پڑھنا؟

    سوال: حضرت کچھ لوگ وضو کرنے کے بعد بغیر آستین نیچے کرے یعنی کہنی سے اوپر ہونے کے بعد بھی نماز کی نیت باندھ لیتے ہیں کیا اس طرح نماز ادا ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 177623

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 688-510/B=08/1441

    نماز تو ہو جائے گی؛ البتہ کھلی ہوئی کہنیوں کے ساتھ نماز مکروہ ہوتی ہے۔ کذا فی الدر المختار ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند