• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 177169

    عنوان: سنت اور نفل نماز میں سورتوں کی ترتیب

    سوال: جس طرح فرائض میں سورتوں کی ترتیب کا خیال رکھا جاتا ہے اسی طرح سنت اور نوافل میں سورتوں کی ترتیب کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 177169

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 611-495/D=07/1441

    سورتوں کی ترتیب کا خیال رکھنا فرائض میں ضروری ہے، سنن و نوافل میں ضروری نہیں، البتہ بہتر یہ ہے کہ سنن و نوافل میں بھی سورتوں کی ترتیب کا خیال رکھا جائے۔ قال في الہندیة: وأما في رکعتین: إن کان بینہما سور لا یکرہ ، وإن کام بینہما سورة واحدة قال بعضہم: یکرہ وقال بعضہم: إن کانت السورة طویلة لا یکرہ ․․․․․․․․․ ہذا کلہ فی الفرائض، وأما فی السنن فلا یکرہ ، ہکذا في المحیط (۱/۱۳۶، کتاب الصلاة ، باب القرأة) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند