• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 177115

    عنوان: کیا نماز میں خشوع کے لیے آنکھیں بند کرسکتے ہیں؟

    سوال: کیا نماز میں خشوع کے لیے آنکھیں بند کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 177115

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:572-406/sd=7/1441

     اگر دوران نماز دھیان کو منتشر کرنے والی چیزوں پر نظر پڑنے سے نماز کا خشوع فوت ہونے کا اندیشہ ہو، توآنکھیں بند کرنے کی گنجائش ہے ۔

    قال الحصکفی: (وتغمیض عینیہ) للنہی إلا لکمال الخشوع۔ قال ابن عابدین: (قولہ للنہی) أی فی حدیث إذا قام أحدکم فی الصلاة فلا یغمض عینیہ رواہ ابن عدی إلا أن فی سندہ من ضعف وعلل فی البدائع بأن السنة أن یرمی ببصرہ إلی موضع سجودہ، وفی التغمیض ترکہا. ثم الظاہر أن الکراہة تنزیہیة، کذا فی الحلیة والبحر، وکأنہ لأن علة النہی ما مر عن البدائع، وہی الصارف لہ عن التحریم (قولہ إلا لکمال الخشوع) بأن خاف فوت الخشوع بسبب روٴیة ما یفرق الخاطر فلا یکرہ، بل قال بعض العلماء إنہ الأولی، ولیس ببعید حلیة وبحر۔ (الدرالمختار مع رد المحتار: ۴۱۳/ ۴۱۴، زکریا، دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند