• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 176897

    عنوان: مسجدوں میں ٹوپیاں ركھنا کا رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں مسجدوں میں جو ٹوپیاں رکھی جاتی ہیں ان کا رکھنا کیسا ہے؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 176897

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:541-400/sd=7/1441

     مسجد میں پلاسٹک وغیرہ کی ٹوپیاں رکھنے کا رواج قابل ترک ہے ، یہ ٹوپیاں عموما میلی اور گندی ہوتی ہیں اور معاشرے میں اچھی بھی نہیں سمجھی جاتی ، اسی وجہ سے ان ٹوپیوں میں نماز بھی مکروہ ہوتی ہے ، فقہائے کرام نے لکھا ہے کہ ایسے لباس میں نماز پڑھنا مکروہ ہے جس کو پہن کر آدمی بڑوں کے سامنے نہ جاتا ہو۔( رد المحتار:۴۰۷/۲، زکریا) پس لوگوں کو چاہیے کہ وہ خود ٹوپی کا انتظام رکھیں اور اچھی ٹوپی پہن کر نماز پڑھیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند