• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 176865

    عنوان: اگر فرض نماز کی ایک رکعت میں سورہ فاتحہ یا کوئی سورت پڑھنا بھول جائے تو نماز کا اعادہ کرے یا سجدہ سہو کرنا کافی ہوگا؟

    سوال: اگر فرض نماز کی ایک رکعت میں سورة فاتحہ یا کوئی سورت پڑھنا بھول جائے تو کیا نماز کا اعادہ کرے یا سجدہ سہو کرنا کافی ہوگا؟

    جواب نمبر: 176865

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 563-463/D=07/1441

    فرض نماز کی پہلی دو رکعتوں میں سے کسی رکعت میں اگر سورہ فاتحہ پڑھنا بھول گیا ، یا سورہ فاتحہ پڑھی مگر کوئی سورت پڑھنا بھول گیا تو سجدہ سہو واجب ہوگا، سجدہ سہو سے اس کی تلافی ہو جائے گی، اس میں نماز کا اعادہ نہیں ہے، اور اگر فرض نماز کی آخری دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ پڑھنا بھول گیا تو اس سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا، بغیر سجدہ سہو کے نماز ہو جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند