• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 176667

    عنوان: زوال كا وقت كب ہوتا ہے؟

    سوال: (۱ ) فجر کی نماز کے بعد بھی کوئی زوال کا وقت ہواہے؟ (۲) عصر کی نماز اور مغرب کی نماز کے بیچ میں بھی کوئی زوال کا وقت ہوتاہے؟ (۳) زوال کے وقت تسبیح پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 176667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 534-427/D=06/1441

    ٹھیک دوپہر (نصف النہار) کے وقت کے بعد جب سورج مغرب (پچھم) کی جانب ڈھلتا ہے اسے زوال کہتے ہیں نصف النہار کے وقت نماز پڑھنا مکروہ ہے لیکن جب سورج ڈھل جائے اور زوال کا وقت ہو جائے تو نماز پڑھنا جائز ہو جاتا ہے جس کا حاصل یہ ہوا کہ نصف النہار کے وقت نماز مکروہ ہے اور زوال کے وقت جائز لیکن بہت سے لوگ نصف النہار کو ہی زوال کہتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ زوال کے وقت نماز مکروہ ہے۔

    (۱-۲-۳) جب زوال کے معنی آپ کو بتلا دیئے گئے تو تینوں سوالات میں زوال سے آپ کی کیا مراد ہے؟ اچھی طرح سمجھ کر لکھئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند