• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 176176

    عنوان: اگر نماز کے درمیان میں نکسیر ٹوٹ جائے یا ہوا خارج ہو جائے تو كیا كرنا چاہیے؟

    سوال: اگر نماز کے دوران نکسیر آجائے یا ہوا خارج ہوجائے تو صرف وضو کرکے نماز پڑھیں استنجاء کریں اور پھر وضو کرکے نمازپڑھیں؟

    جواب نمبر: 176176

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 552-413/B=06/1441

    اگر نماز کے درمیان میں نکسیر ٹوٹ جائے یا ہوا خارج ہو جائے تواستنجاء کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ نماز توڑ کر اپنا ہاتھ ناک پر رکھتے ہوئے وضو خانہ کے پاس آجائیں اور وضو کرکے اپنی بقیہ نماز پوری کریں، جس رُکن میں ہوا خارج ہوئی یا نکسیر ٹوٹی تھی وضو کے بعد تکبیر تحریمہ باندھ کر اسی رُکن سے نماز شروع کرکے پوری کریں۔

    ----------------------------

    جواب صحیح ہے؛ البتہ سوال میں جو طریقہ ذکر کیا گیا ہے اسے بنا کرنا کہتے ہیں، اس میں کچھ باریکیاں ہیں؛ اس لئے کسی مقامی مفتی سے بنا کے ضروری مسائل اور اس کا طریقہ اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے پھر عمل کرنا چاہئے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند