• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 176133

    عنوان: مسجد کے صحن کے حصّے میں جماعتِ ثانی كرنا كیسا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی وجہ سے جماعت کی نماز چھوٹ جائے تو مسجد کے صحن کے حصّے میں جماعتِ ثانی کرنے کی اجازت ہے یہ نہیں؟ جبکہ مسجد کا صحن مسجد کے حرم کے حصّے سے لگا ہوا ہے یعنی صحن اور حرم کے درمیان کوئی جگہ خالی نہیں ہے ۔ صرف ایک دیوار ہے اور ہم نے سنا ہے کہ جماعتِ ثانی کرنا مکروہ ہے ۔ مذکورہ بالا صورتِ حال میں جماعتِ ثانی کی جا سکتی ہے یہ نہیں۔ برائے مہربانی تفصیلی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 176133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:492-405/L=6/1441

    جماعتِ ثانیہ شرعی مسجد میں مکروہ ہے،لہذا اگر وہ صحن شرعی مسجد میں داخل ہے تو اس میں جماعتِ ثانیہ مکروہ ہے ؛البتہ اگر وہ حصہ شرعی مسجد کے حصے سے خارج ہے تو اس میں جماعتِ ثانیہ مکروہ نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند