• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 1674

    عنوان:

    میں جڑوڈہ ( میرٹھ) کا رہنے والا ہوں ، لیکن اب دوبئی میں رہ رہاہوں ۔ مجھے یہاں نماز پڑھنے میں عجیب سا محسوس ہوتاہے کیونکہ یہاں شاید دسرے مسلک کے لوگ ہیں، ان کے نماز کا طریقہ الگ ہے۔ کیا میری نماز جماعت سے ہوجائے گی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 1674

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 963/ ج= 963/ ج

    جی ہاں! ان کے پیچھے آپ کی نماز ہوجائے گی لیکن وہ اگر غیرمقلد (ائمہ اربعہ میں سے کسی کی تقلید نہ کرنے والے) ہیں تو آپ ان کے پیچھے مستقل نماز نہ پڑھیں، کسی حنفی، شافعی، مالکی، یا حنبلی کے پیچھے پڑھیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند