• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 1644

    عنوان: اگر امام سے کوئی آیت چھوٹ گئی‏، اگر کسی نے لقمہ دے دیا تو نماز کا کیا حکم ہے؟

    سوال: امام صاحب نمازمیں قرأت کررہے تھے، درمیان میںآ یت چھوڑ دی اوراگلی آیت پڑھ لی اور فاتح نے فتحہ دیا۔ ہدایہ کے متن مطابق امام اور فاتح دونوں کی نماز فاسد ہوجائے گی، لیکن محشی کے نزدیک نہ امام کی نماز فاسد ہوگی اور نہ مقتدی کی۔ تطبیق کی صورت مطلوب ہے۔

    جواب نمبر: 1644

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 459/ ل= 459/ ل

     

    ہدایہ میں جو مسئلہ ہے وہ ضعیف ہے۔ صحیح قول وہی ہے جس کو محشی نے ذکر کیا ے اور وہی عام مشائخ کا قول ہے إطلاق ھذہ علی خلاف ما ذکر في المحیط في قول عامة المشائخ ۔۔۔ والصحیح أنہ لا تفسد صلاة المقتدي ولا صلاة الإمام (حاشیہ ہدایہ: ج۱ ص۱۳۶) دلیل اس کی یہ اثر ہے أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قرأ في الصلاة سورة الموٴمنین فترک منھا کلمة فلما فرغ منھا قال: ألم یکن فیکم أبي بن کعب فقال بل یا رسول اللہ فقال ہلا فتحت قال: ظننت أنھا نسخت فقال النبي صلی اللہ علیہ وسلم لو نسخت لأنبأتکم (ہدایہ: ج۱ ص۱۳۶) اور در مختار و شامی میں ہے بخلاف فتحہ علی إمامہ فإنہ لا یفسد مطلقا لفاتحٍ وآخذ بکل حال أي سواء قرأ الإمام قدر ما تجوز بہ الصلاة أم لا، انتقل إلی آیة أخری أم لا، تکرر الفتح أم لا ھو الأصح (شامي: ج۲ ص۳۸۲، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند