• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 1515

    عنوان: دورانِ نماز اگر تراویح یا رفع حاجت کا دباوٴ محسوس ہو تو کیا کرنا چاہیے؟ نماز جاری رکھیں؟

    سوال:

    دورانِ نماز اگر تراویح یا رفع حاجت کا دباوٴ محسوس ہو تو کیا کرنا چاہیے؟ نماز جاری رکھیں؟

    جواب نمبر: 1515

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: ۸۷۲/ج=۸۷۲/ج

     

    نیت توڑکر حاجت پوری کرلے، پھر نماز پڑھے کیونکہ ایسی حالت میں نماز جاری رکھنا مکروہ تحریمی ہے، قال في مراقي الفلاح مع حاشیة الطحطاوي: ص۳۵۸: وتکرہ?  أداء الصلاة مرافعاً لأحد الأخبثین البول والغائط أو الریح ولو حدث فیھا لقولہ صلی اللہ علیہ وسلم: لا یحلّ لأحد یوٴمن باللہ والیوم الآخر أن یصلي وہو حاقن حتی یتخفف اھ وفي الحاشیة: قولہ: ولو حدث فیھا وحینئذ فیقطع ویتخفف ویستأنف اھ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند