• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 1415

    عنوان:

    ہاف آستین کے لباس میں نماز ہو تو جاتی ہے لیکن مکروہ ہوتی ہے، اس سے ثواب میں کمی آجاتی ہے۔ اس کی عربی عبارت چاہیے؟

    سوال:

    ہاف آستین کے لباس میں نماز ہو تو جاتی ہے لیکن مکروہ ہوتی ہے، اس سے ثواب میں کمی آجاتی ہے۔ مجهكو مندرجه بالا فتوى كى عربى سند إرسال فرمائيں تاكه كمبنى كـے مصرى إمام كو بتاسكوں۔ (فتوى: 695/ج = 693/ج)

    جواب نمبر: 1415

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  763/ج = 763/ج)

     

    مذکورہ مسئلہ کا حوالہ در مختار اور رد المحتار کی درج ذیل عبارت ہے، وکرہ کفہ أي رفعہ لو لتراب کمشمرکم أو ذیل کذا في الدر مع الرد: ج۲ ص۴۰۶ کتاب الصلاة باب ما یفسد الصلاة وما یکرہ فیھا، وفي الرد: وحرر الخیر الرملي ما یفید أن الکراھة فیہ تحریمیة... قولہ کمشمرکم أو ذیل أي کما لو دخل في الصلاة وھو مشمّر کمہ أو ذیلہ، وأشار بذلک إلی أن الکراھة لا تختص بالکف وھو في الصلاة کما أفادہ في شرح المنیة، لکن قال في القنیة: واختلف فیمن صلی وقد شمّر کمیہ لعمل کان یعملہ قبل الصلاة أو ھیئتہ ذلک أھ ولکن الراجح ھو الأول قال في شرح المنیة ص۳۳۷: أو یدخل فیھا وھو مکفوف کما إذا دخل وھو مشمّرا لکم أو الذیل اھ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند