• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 69831

    عنوان: ملازمت کے احکام کیا ہیں؟

    سوال: حضرت مجھے یہ بتائیے کہ تاجر تجارت کا دین سیکھتا ہے۔ مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میں جس کے پاس ملازمت کرتا ہوں کس طرح سے پورے حقوق کی پابندی حاصل کرنے کے ساتھ میں حلال کمائی کماوٴں؟ میری نوکری حلال ہے بس ،کس طرح امانت داری سے کام کیا جائے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔ اگر کسی صحابی نے ملازمت کی ہے تو ان کے حوالے سے سمجھائیے یا ان کا واقعہ بتلا دیجئے۔

    جواب نمبر: 69831

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1365-1375/N=1/1438
    آپ جس شخص کے پاس حلال ملازمت کرتے ہیں، اس کی جانب سے آپ کو معاہدہ کے تحت جو ذمہ داریاں دی گئی ہیں، آپ انھیں حسن وخوبی اور دیانت وامانت داری کے ساتھ انجام دینے کی کوشش کریں، اوقات ملازمت میں کوئی ذاتی کام نہ کریں اور اوقات ملازمت کی پابندی کریں۔
    (۲): کسی صحابی کی ملازمت کا کوئی خاص واقعہ فی الحال ذہن میں نہیں ہے ، البتہ شریعت کے عام احکام کی روشنی میں آپ کی ذمہ داری وہ ہے جو اوپر نمبر ایک میں ذکر کی گئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند