• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 69085

    عنوان: اذان کے وقت بستر پر لیٹ کے اس کا جواب دے سکتے ہیں کیا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اذان کے وقت بستر پر لیٹ کے اس کا جواب دے سکتے ہیں کیا؟ یا بستر سے اٹھ کر بیٹھ کے اذان کا جواب دینا چاہئے؟ آپ ذرا حدیث کی روشنی میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 69085

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 944-764/D=11/1437

    لیٹ کر بھی اذان کا جواب دے سکتے ہیں جائز ہے قرآن میں ہے اَلَّذِیْنَ یَذْکُرُوْنَ اللّٰہَ قِیَاماً وَّقُعُوْداً وَّعَلیٰ جُنُوْبِہِمْ الایة (پ: ۴/ آل عمران: ۱۹۱) البتہ بیٹھ کر جواب دینا بہتر اور ادب کے موافق ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند