• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 69039

    عنوان: كیا بیت الخلاء میں دل ہی دل میں استغفار کرسکتے ہیں؟

    سوال: میرے ایک دوست نے یہاں کی کسی بھری جامع مسجد میں وہاں کے خطیب سے بیان میں سنا کہ بیت الخلاء میں دل ہی دل میں استغفار کرسکتے ہیں، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 69039

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1233-1199/H=11/1437

    خطیب صاحب نے ٹھیک کہا جامع الفتاوی مدلّل جلد ثالث میں ہے ”دل میں خیال سے ذکر کر سکتا ہے اھ “ ص/۱۲۰ (مطبوعہ مکتبہ رائیونڈ لاہور) اور بجائے دل دل میں ذکر کرکے اگر اپنے اندر عیوبِ باطنہ کی گندگی کا استحضار ذہن میں جمایا کرے تو بہتر معلوم ہوتا ہے تاکہ تکبر بڑے پن جیسے امراض سے نجات حاصل کرنے میں یہ استحضار معین بن جائے، اِس استحضار سے ان شاء اللہ فائدہ کی توقع زیادہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند