• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 65456

    عنوان: دوسرے مذاہب كے لوگوں كے ساتھ ایک برتن میں کھانا وغیرہ کھا سکتے ہیں؟

    سوال: میں سرکاری ملازم ھوں اور ھمارے ساتھ عیسائی، ھندو جیسے دوسرے مذھب کے لوگ بھی ہیں، کیا ھم ایک ساتھ ایک برتن میں کھانا وغیرہ کھا سکتے ہیں نیز کیا شیعہ کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں؟تسلی بخش جواب دیں ..جزاک اللہ

    جواب نمبر: 65456

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 907-1502/H=01/1438 کھانا حلال و پاک ہو کسی مفسدہ او رخرابی کا اندیشہ نہ ہو کبھی کبھار کھالیں عادت نہ بنائیں تو گنجائش ہے، شیعہ کا حکم عام غیر مسلموں سے الگ ہے اپنے عقائد اور اعمال کی حفاظت کی خاطر کبھی کبھار ان کے ساتھ نہ کھایا جائے۔ ----------------------------------- شیعہ اہل سنت حضرات کو کبھی نجس بھی کھلا دیتے ہیں اس لیے شیعوں کے یہاں کھانے میں حد درجہ احتیاط ضروری ہے۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند