• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 5410

    عنوان:

    کیا ہم کسی بھی غیر مسلم سے دوستی رکھ سکتے ہیں؟ یا اس کے ساتھ لین دین کرسکتے ہیں؟ یا غیر مسلم کے ہاتھ سے بنی ہوئی کوئی بھی چیز کھا سکتے ہیں؟ مہربانی کرکے اس سوال کا جواب دیں۔

    سوال:

    کیا ہم کسی بھی غیر مسلم سے دوستی رکھ سکتے ہیں؟ یا اس کے ساتھ لین دین کرسکتے ہیں؟ یا غیر مسلم کے ہاتھ سے بنی ہوئی کوئی بھی چیز کھا سکتے ہیں؟ مہربانی کرکے اس سوال کا جواب دیں۔

    جواب نمبر: 5410

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 774=656/ ب

    ظاہری اور اخلاقی تعلق رکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ ان کے ساتھ لین دین کرنا بھی درست ہے۔ ان کے ہاتھ کی بنی ہوئی چیز بھی کھانا دُرست ہے بشرطیکہ اس کے پاک اور حلال ہونے کا یقین ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند