• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 5044

    عنوان:

    عموماً لوگ جمائی آنے پر لا حول ولا قوة الا باللّٰہ العلی العظیم پڑھتے ہیں، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    سوال:

    عموماً لوگ جمائی آنے پر لا حول ولا قوة الا باللّٰہ العلی العظیم پڑھتے ہیں، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    جواب نمبر: 5044

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 478=478/ م

    حدیث میں یہ توآیا ہے کہ جمائی آنا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے لہذا جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو حتی الامکان اس کو دفع کرنا چاہیے، لیکن جمائی آنے پر لاحول ولاقوة الخ پڑھنا نصوص سے ثابت نہیں، اس لیے نہ پڑھنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند