• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 4440

    عنوان:

    کیا میں اپنے چھوٹے بھائی، چچا کے لڑکے یا اپنے بہترین دوست کے ہونٹ کا بوسہ لے سکتا ہوں؟ تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    کیا میں اپنے چھوٹے بھائی، چچا کے لڑکے یا اپنے بہترین دوست کے ہونٹ کا بوسہ لے سکتا ہوں؟ تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 4440

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 480=480/ م

     

    ہونٹ کا بوسہ لینے میں شہوت کا مظنہ ہے اس لیے خواہ بھائی ہو یا دوست، ہونٹ کا بوسہ لینے سے احتراز کریں، ہاں اپنے بھائی اور چچا کے لڑکے سے محبت و شفقت کی بنا پر پیشانی کا بوسہ لینے میں مضائقہ نہیں، اسی طرح بہترین دوست اگر عالم دین یا متقی پرہیزگار ہو تو اس کے ہاتھ یا سر کا بوسہ لیا جاسکتا ہے۔ کما في الدر المختار وغیرہ من کتب الفقہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند