• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 177936

    عنوان: كلمہ كے عكس كے اوپر سے گذرنا

    سوال: گزارش ہے کہ بندہ کراچی سے تعلق رکھتا ہے ۔ کچھ عرصے سے ہمارے محلے کی مسجد میں ایک مسئلہ پیش آرہا ہے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہماری مسجد کے صحن میں اوپر دیوار پر ایک فریم (Frame) لگا ہوا ہے جس پر کلمہ طیبہ لکھا ہوا ہے ۔ اور اس کی بناوٹ اس طرح ہے کہ اس کے اندر لال کے ایل ای ڈی (LED) جلتی ہیں جس سے اس کی زینت مقصود ہے ۔ اور مسجد کا صحن چونکہ ٹایئلس (Tiles ) کا بنا ہوا ہے تو اس کلمہ کی روشنی سے اس کا عکس ان ٹایئلس پر پڑتا ہے اور وہ دھندلا ہوتا ہے بالکل واضح نہیں ہوتا۔ اور چونکہ نمازی حضرات کا مسجد میں آنا ہوتا ہے اور دیگر ساتھیوں نے بھی اس طرف توجہ دلائی ہے کہ ان نمازی بھائیوں کا اس پر سے گزر ہوتا ہے ۔ لہذا مہربانی فرما کر اس مسئلہ کی وضاحت کر دیں تاکہ اس پیچیدگی کی سی صورت سے بچا جائے ۔

    جواب نمبر: 177936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 769-685/M=08/1441

    مذکورہ صورت پر حرام و ناجائز کا تو حکم نہیں کہ کیوں کہ ٹائیلس پر جو عکس پڑتا ہے وہ محض عکس ہے اور وہ بھی دھندلا اور غیر واضح، لیکن جب یہ صورت نمازیوں کے لیے ذہنی تشویش اور خلجان کا باعث ہے تو اس فریم کو ہٹا دینا چاہئے یا کم از کم اندر کی ایل ای ڈی لائٹ ختم کردینی چاہئے تاکہ عکس نہ پڑے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند