معاشرت >> اخلاق و آداب
سوال نمبر: 177914
جواب نمبر: 17791401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 971-938/H=10/1441
پرانے قبلہ (بیت المقدس) کی طرف منہ کرکے نماز کا اداء کرنا منسوخ ہوگیا ہے احترام کا حکم بھی اس کی وجہ سے ساقط ہوگیا، پس اگر اس کی طرف کوئی پیر کرلے تو کچھ حرج نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری ماں کی تئیں ننھیالی رشتہ داروں کا رویہ اچھانہیں ہے۔ میری ماں اپنی چھوٹی بہن اور بھائیوں کو بہت چاہتی ہیں، لیکن وہ میری ماں کو اپنی بڑی بہن سمجھ کر ان کا احترام نہیں کرتے ہیں، ایک وجہ یہ ہے کہ وہ مالدار ہورہے ہیں ۔اس سے میری ماں بیمار ہوجاتی ہیں اور تنہا محسوس کرتی ہیں۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا میں اپنی ماں کو ان لوگوں سے جدا رکھوں یا بہت دور لے کر چلاجاؤں ؟ میں سعودی عرب میں کام کررہاہوں، کیا میں ان کو یہاں لاسکتاہوں؟شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے؟ کیا پریشانی پیداکرنے والے لوگوں سے دوری اپنانا اچھا ہوگا؟
1538 مناظروالد صاحب سے بعض امور میں اختلاف
3991 مناظرمیں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا میری ماں مجھ سے واقعی محبت کرتی ہے یا نہیں۔لیکن میں ایسا کیوں سوچتاہوں کہ میری ماں مجھ سے محبت نہیں کرتی ہے۔ میں اپنی ماں کے تمام حکم کو بجالاتا ہوں اور میں ان کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہوں اور نہ ہی اپنی آواز اونچی رکھتا ہوں اور نہ ہی ان کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہوں۔ اس کے باوجود بھی وہ میرا اور میری بیوی اور بچوں کا کوئی خیال نہیں رکھتی ہیں۔ وہ صرف اپنی لڑکی اور داماد سے محبت کرتی ہیں۔ چونکہ مجھے مالی تکلیف ہے اور میری ماں ان مسائل کی جانبتوجہ نہیں دیتی ہے وہ صرف میری بہن اور اس کے شوہر کی مدد کرنے میں خوش ہے، اگرچہ وہ لوگ مالی اعتبار سے مضبوط ہیں۔ میرے لیے بھی پیسے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن مجھے اور میری بیوی کو صرف پیار اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ ان تمام چیزوں کی وجہ سے میرے اورمیری بیوی کے درمیان بہت زیادہ لڑائی ہوتی ہے۔ برائے کرم مجھے مشورہ دیں۔ مجھے بتائیں کہ کیا یہ سب جو میرے ساتھ ہورہاہے اچھا ہے یا برا، اور کیا میں اپنی ماں کو چھوڑکر اکیلا رہ سکتا ہوں۔ برائے مہربانی جلد جواب سے نوازیں۔
1906 مناظرسوتیلی نانی کی اولاد کو کیسے مخاطب کیا جائے ؟
10061 مناظر