معاشرت >> اخلاق و آداب
سوال نمبر: 177477
جواب نمبر: 17747701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:743-571/L=8/1441
بیت ا لخلاء میں زبان سے ذکر ودرود وغیرہ پڑھنا مکروہ ہے، اس سے بچنا چاہیے۔ قال الشرنبلالی: ویستحب أن لا یتکلم بکلام مطلقا، أما کلام الناس فلکراہتہ حال التکشف، وأما الدعاء فلأنہ في مصب المستعمل ومحل الأفدار والأوحال اھ (الدر المختار وحاشیة ابن عبادین (رد المحتار) ۱/۱۵۶)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا جو شخص اندر داخل ہو وہ سلام کرتا ہے دوسرا جو پہلے ہی سے اندرموجود ہے وہ نہیں کرسکتا؟ (۲) کیا کھاتے وقت سلام کا جواب دینا چاہیے؟ مجھے سلام کا جواب دینے کی عادت ہے۔ کیااگر آپ کھانا کھارہے ہوں اورکوئی سلام کرے اور آپ جوا ب دے دیں تو کیا اس سے کچھ گناہ ملتا ہے؟
3003 مناظرالحمد للہ میری بیوی نے شادی سے تقریباًچار سال قبل اسلام قبول کیا تھا۔ انڈین سوسائٹی کے نمونہ کے طور آ پ جانتے ہیں کہ ساس اوربہو کے درمیان چھوٹے چھوٹے معاملہ پر جھگڑا ہوتا رہتاہے۔اس طرح کے ایک واقعہ کے درمیان میری ماں نے میری بیوی کو کافر کہا اور ان کا بیان کچھ اس طرح تھا ?توتو کافر تھی کافر ہی رہے گی?۔ میں یہاں یہ واضح کرنا چاہتاہوں کہ یہ جھگڑا کسی مذہبی معاملہ کے بارے میں نہیں تھا بلکہ عام گھریلو معاملہ کے بارے میں تھا۔ برائے کرم رہنمائی فرماویں کہ کیا میری ماں نے کسی غلطی کا ارتکاب کیا ہے؟ اگر ہاں، تو اس کی غلطی کا کفارہ کیا ہے؟ (۲)میں ایک الگ شہر میں رہتاہوں۔ حتی کہ شادی سے پہلے بھی میں اپنے وطن سال میں پانچ چھ مرتبہ جاتا تھا۔ لیکن شادی کے بعد میری ماں سوچتی ہیں کہ میں گھریلو ذمہ داریوں کے بارے میں بہت زیادہ بدل گیا ہوں اوروہ سوچتی ہیں کہ میں فیملی سے متعلق کسی بھی معاملہ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا ہوں۔ جو کہ حقیقت میں درست نہیں ہے۔ اوروہ ہمیشہ میری بیوی کو اس کے لیے الزام دیتی ہیں۔ حتی کہ میں جانتا ہوں کہ میری بیوی نے کبھی بھی میرے گھر کے بارے میں ایک لفظ بھی غلط نہیں کہا ہے لیکن میری ماں پھر بھی یقین رکھتی ہیں کہ میری بیوی مجرم ہے۔ .....
1804 مناظرمیں
نے ایک انسان کی حق تلفی کی (مذاق، غیبت وغیرہ) اب اس سے معافی مانگتا ہوں تو معاف
نہیں کرتا۔ کیا کرنا چاہیے؟ نیز جو معاف نہ کرے اس کی مذمت میں قرآن و حدیث کیا
کہتے ہیں اور میراکیا بنے گا اوروہ شخص اللہ کے لیے جسم بھی ثابت کرتا ہے؟
میرے والدین کا طلاق بیس سال پہلے ہوا۔ ہم اپنی ماں سے کل چاراولاد ہیں۔ اور میں اور میری دو بہنیں میرے والد کے ساتھ رہ رہے ہیں جب کہ دوسرا بھائی ماں کے ساتھ ہے۔ جنوری 1990 سے ہم تینوں اکثر ماں کے پاس جاتے رہے ہیں۔ اب میری شادی ہوچکی ہے اورایک لڑکی بھی ہے۔ میرے والد میری بیوی کو میری ماں سے ملنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں صرف مجھے اپنی ماں سے ملنے کی اجازت ہے۔ کیا میرے لیے یہ گناہ ہوگا؟ کیا میرے ساتھ گناہ گاروں جیسا معاملہ کیا جائے گا اپنی ماں کی خواہش اور حکم کو نہ ماننے کی وجہ سے کیوں کہ وہ میری بیوی اور بچی سے ملنا چاہتی ہیں، مجھے کیا کرنا چاہیے؟ میں ابا کو چھوڑنہیں سکتا اور ماں کا حکم ٹال کر اللہ کو ناراض نہیں کرنا چاہتا۔ ابا تبلیغی جماعت سے جڑے ہیں اس لیے آپ کی بات مان لیں گے۔
1559 مناظرکیا غیر مسلموں سے ہاتھ ملانا یا سلام کرنا جائز ہے؟ اگر وہ خود ہم سے ہاتھ ملائیں تو کیا ہاتھ ملانا چاہیے؟
2856 مناظراگرایک مسلمان لڑکی رشتہ دار یا مسلم لڑکا رشتہ دار، گھر سے بھاگ کر کسی مسلم لڑکا یا لڑکی سے شادی کرلیتے ہیں تو (۱)ان کے ساتھ کیا معاملہ کرنا چاہیے؟ (۲)ان لوگوں سے رشتہ رکھنا چاہیے یا ختم کرلینا چاہیے؟ (۳)اگر دونوں طرف کے والدین میں سے ایک طرف کے والدین اس شادی سے راضی ہوں تو اس حالت میں کیا ہونا چاہیے؟وضاحت کردیں۔
2247 مناظرمیں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ کرام غیرمسلمین کو کس طرح سلام کرتے تھے؟ براہ کرم، حوالے کے ساتھ جواب دیں۔
1409 مناظرمسجد میں مورٹین جلانا
7489 مناظراسلام کا عزت نفس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ نیز اسلام میں احترام/عزت سے کیا مراد ہے؟ مجھے نفس اورعزت نفس کے بارے میں کچھ مواد فراہم کریں۔
12055 مناظر