• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 176075

    عنوان: واٹس ایپ وغیرہ كے ذریعہ جو سلام آتا ہے اس كا جواب ضروری ہے یا نہیں؟

    سوال: حضرت واٹس ایپ یا یوٹوب یا اور دوسری چیزیں جن پر کوئی آدمی سلام کرتا ہے تو اس کا جواب دینا واجب ہے کیا؟

    جواب نمبر: 176075

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 430-349/D=05/1441

    اگر کوئی آدمی واٹس اَیپ وغیرہ میں کسی کو مخاطب کرکے سلام کرتا ہے، تحریری شکل میں ہو یا Voice SMSکے ذریعہ ہو، تو اس سلام کا جواب زبان سے فی الفور دینا واجب ہے، اور تحریری طور پر یا Voice SMSکے ذریعہ جواب دینا مستحب ہے۔ اس کے علاوہ واٹس اَیپ کی عام تقریروں اور تحریروں میں جو سلام کیا جاتا ہے اس سلام کا جواب دینا واجب نہیں؛ البتہ اگر کوئی پروگرام براہ راست Liveکیا جائے اور اس میں کوئی سلام کرے تو احتیاطاً سلام کا جواب دیا جائے۔

    قال في ردالمحتار: إذا کتب لک رجل بالسلام فی کتاب و وصل إلیک وجب علیک الرد باللفظ أو بالمراسلة ، لأن الکتاب من الغائب بمنزلة الخطاب من الحاضر والناس عنہ غافلون (۹/۵۹۴) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند