معاشرت - اخلاق و آداب

Pakistan

سوال # 175260

میں کوئی چیز کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھتا ہوں نیز کوئی کام شروع کرنے سے پہلے بھی بسم اللہ پڑھتا ہوں جس کی مسنون دعا مجھ کو یاد نہیں ہوتی ہے۔ لیکن جہاں تک مجھ کو معلوم ہوتا ہے تو میں وہاں سنت پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں نے مختلف ڈرائی فروٹ (خشک میوے )کھا نے کی دعا گوگل پر تلاش لیکن مجھ کو نہیں ملی۔ کیا اس کے لیے کوئی مسنون دعا ہے یا ہم بسم اللہ کہہ کر کھا سکتے ہیں؟

Published on: Nov 21, 2019

جواب # 175260

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:363-267/B=3/1441



کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا، کسی کام کو شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا مسنون طریقہ ہے، مختلف ڈرائی فروٹ کھانے کے وقت بھی بسم اللہ پڑھ کر کھانا مسنون ہے۔ کوئی اور دعا اس کے لیے نہیں ہے، جو چیز بھی بسم اللہ پڑھ کر کھائی جائے اس میں برکت ہوتی ہے اور یہ سنت طریقہ ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات