معاشرت - اخلاق و آداب

Pakistan

سوال # 175218

کیا رات کو کھانا کھانے کے بعد ۴۰ قدم چلنا کسی حدیث سے ثابت ہے؟

Published on: Nov 20, 2019

جواب # 175218

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:254-257/M=3/1441



کسی حدیث میں اس کی صراحت نہیں مل سکی، البتہ علامہ بن القیمنے زاد المعاد میں حارث بن کلدہ کے وصایا کے تحت یہ بات نقل کی ہے، حوالے کی عبارت اس طرح ہے: ”ولما احتضر الحارث اجتمع إلیہ الناس، فقالوا مرنا بأمر ننتہی إلیہ من بعدک، فقال: لا تزوجوا النساء إلا شابة․․․ وإذا تغدی أحدکم فلینم علی إثر غدائہ، وإذا تعشّی فلیمش أربعین خطوة․ (زاد المعاد: ۲/۲۳۸، ط: شرکة القدس للنشر والتوزیع)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات