معاشرت - اخلاق و آداب

India

سوال # 175005

بیوی کے ساتھ ایک بار فارغ ہونے کے بعد بنا غسل کرے دوبارہ ہمبستری کرسکتے ہیں کیا ؟

Published on: Dec 4, 2019

جواب # 175005

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:330-271/L=4/1441



بیوی سے دوبارہ ہمبستری کرنے کے لیے پہلے غسل کرنا ضروری نہیں ،بغیر غسل کیے دوبارہ ہمبستری کرسکتے ہیں ؛تاہم غسل کرلینا یا وضو کر لینا یا کم ازکم عضو مخصوص کو دھولینامستحب ہے ۔



عن أبی سعید الخدری، عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: إذا أتی أحدکم أہلہ، ثم بدا لہ أن یعاود، فلیتوضأ بینہما وضوء ا(سنن أبی داود ،رقم: 220،باب الوضوء لمن أراد أن یعود)وفی بذل المجہود:وذہب الجمہورإلی استحبابہ وعدم وجوبہ وتمسکوا بحدیث عائشة أن النبی۔ﷺ۔ کان ینام وہوجنب ولایمس ماء.(بذل المجہود:۲/۱۸۸) وفی ردالمحتار:والذی ورد أنہ۔ علیہ الصلاة والسلام۔دار علی نسائہ واغتسل عند ہذہ و ہذہ فقلنا باستحبابہ.(رد المحتار:1/176)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات