معاشرت - اخلاق و آداب

uae

سوال # 174869

میں دبئی میں کام کرتا ہوں۔ اور میرے دفتر میں انگریزی ٹوائلٹ ہے۔ میں اسے استعمال کرنا پسند نہیں کرتا کیونکہ میرے دفتر میں غیر مسلم بھی کام کرتے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ اسے کس طرح استعمال کرتے ہیں، کیا میں کھڑے ہوکر پیشاب کر سکتا ہوں؟ کیا شریعت میں اس کی اجازت ہے؟ براہ کرم اس مسئلے میں میری مدد کریں۔

Published on: Nov 6, 2019

جواب # 174869

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 227-168/B=03/1441



شریعت اسلام میں کھڑے ہوکر پیشاب کرنا مکروہ ہے اگر ٹیشو سے صاف کرکے بیٹھنا ممکن ہو تو صاف کرکے بیٹھ کر پیشاب کرلیں۔ اور اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو بدرجہ مجبوری کھڑے ہوکر پیشاب کر سکتے ہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات