• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 170651

    عنوان: فیس بک پر سلام کا جواب

    سوال: اگر کوئی شخص فیس بک پر مجھے لکھ کر سلام کرے ، تو کیا جواب دینا ضروری ہے؟ اگر میں جواب نہ دوں یا یا اختصار کرکے دوں، تو کیا اس کی گنجائش ہے؟

    جواب نمبر: 170651

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 901-760/D=10/1440

    خط ، تحریر ، میسج کا جو حکم ہے وہی فیس بک کا بھی ہے کہ فیس بک پر کسی نے سلام کیا تو اس کو پڑھ کر زبان سے جواب دینا واجب ہے۔ ہاں اگر تحریری طور پر جواب دینے کا ارادہ ہے تو زبانی نہ دے کر بعد میں تحریری بھی دے سکتا ہے۔ قال فی الرد اذا کتب الیک رجل بالسلام فی کتاب و وصل الیک وجب علیک الرد باللفظ او بالمراسلة لان الکتاب من الغائب بمنزلة الخطاب من الحاضر والناس عنہ غافلون (رد المحتار: ۹/۵۹۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند