• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 166284

    عنوان: دانتوں سے ناخن کاٹنا کیسا ہے؟

    سوال: میرے اندر ایک عادت ہے کہ میں اپنے ہاتھوں کے ناخن کو دانتوں سے کاٹ دیتا ہوں اور آج ایک شخص نے کہا کہ ایسا کرنے سے گناہ ملتا ہے ۔ آپ میری رہنمائی فرمائیں نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 166284

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:178-104/sd=2/1440

     دانتوں سے ناخن کاٹنا مکروہ ہے ۔ قال ابن عابدین :(قَوْلُہُ وَیُسْتَحَبُّ قَلْمُ أَظَافِیرِہِ) وَقَلْمُہَا بِالْأَسْنَانِ مَکْرُوہٌ یُورِثُ الْبَرَص۔( رد المحتار: ۴۰۵/۶، کتاب الحظر والاباحة، فصل فی البیع ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند