• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 165303

    عنوان: بیت الخلاء کی سیٹ کا رخ کیا رکھاجائے؟

    سوال: ہم اپنا مکان بنارہے ہیں، ہمارے سامنے ایک مسئلہ پیدا ہوگیا ہے کہ ہم بالکل پورب پچھیم ٹوائلیٹ سیٹ کہاں رکھیں ؟ شمالی ہند میں جہاں ہم رہتے ہیں سمت کعبہ بالکل پچھیم کی طرف نہیں ہے بلکہ کچھ جنوب کی طرف جکھی ہوئی ہے، تو کیا بالکل پورب پچھیم ٹوائلیٹ سیٹ رکھنا جائز ہے؟ جزاک اللہ ۔

    جواب نمبر: 165303

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:39-64/N=2/1440

     شمالی ہند میں آپ جہاں رہتے ہیں، وہاں قدیم مساجد جس رخ پر بنی ہوئی ہیں، اس سے دائیں، بائیں دونوں جانب ۴۵/ ڈگری تک بیت الخلاء کی سیٹ کا رخ نہ کریں؛ بلکہ دونوں جانب اس سے بچتے ہوئے شمال یا جنوب کی طرف اس کا رخ اس طرح رکھیں کہ قضائے حاجت کے وقت آدمی کا چہرہ یا پیٹھ قبلہ کی جانب نہ ہو۔

    کرہ تحریماً استقبال قبلة واستدبارھا لأجل بول أو غائط الخ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطھارة۔ باب الأنجاس، ۱: ۵۵۴، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، قولہ:”استقبال قبلة“:أي: جھتھا کما في الصلاة فیما یظھر(رد المحتار)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند