• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 161878

    عنوان: کن مواقع پر سلام کرنا مکروہ ہے؟

    سوال: کیا دس موقع ہیں جن میں سلام کرنا مکروہ ہے جو کہ احناف کے کتب میں ان کا تذکرہ ہے مکمل اور مفصل بیان فرمائیں مع ادلاء و ترجمہ اردو میں۔

    جواب نمبر: 161878

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1081-1003/M=9/1439

    مندرجہ ذیل اشخاص کو سلام کرنا مکروہ ہے: ایسے شخص کو جو نماز میں یا تلاوقت میں یا کھانے پینے میں مشغول ہویا وعظ ودرس میں مشغول ہو اسی طرح ایسے شخص کو جو اذان دے رہا ہو یا خطبہ دے رہا ہو یا فریقین کے درمیان فیصلے کے لیے بیٹھا ہو یا شطرنج وغیرہ کھل رہا ہو یا بول وبراز (پیشاب، پاخانہ) کے لیے بیٹھا ہو یا کشف عورت کی حالت میں ہو وغیرہ۔ یکرہ السلام علی المصلّی والقاري والجالس للقضاس أو البحث في الفقہ أو التخلی ولو سلم علیہم لا یجب علیہم الرد الخ (شامی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند