• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 161676

    عنوان: والدین پر اولاد کے حقوق / اولاد پر والدین کے حقوق

    سوال: حضرت،میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اسلام میں ایک بچے کے حقوق کیا ہوتے ہیں ماں باپ کے لئے؟ کیا اس کو پیدا کرکے کام سکھانا چھوٹی عمر میں صحیح ہے؟ اور ایک بالغ لڑکے کے کیا حقوق کیا ہوتے ہیں اپنے ماں باپ کے لئے؟ برائے مہربانی اصلاح فرمادیں۔

    جواب نمبر: 161676

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 986-863/D=9/1439

    بچہ کی پرورش تعلیم و تربیت والد کی ذمہ داری ہے اگر گھرانہ پیشہ ورانہ ہے تو سمجھ دار ہو جانے پر اسے ہنر اور پیشہ سکھانا اور اگر تعلیم یافتہ گھرانہ ہے تو تعلیم کا بندو بست کرنا والد کی ذمہ داری ہے لیکن لڑکے کے بالغ ہونے کے بعد اس کا خرچ اور تعلیم دلانا والد پر واجب نہیں ہے ہاں اگر باپ باحیثیت ہے اور اس گھرانہ میں بالغ ہونے کے بعد بھی لڑکے کی تعلیم کا بندو بست والد کرتے ہیں تو پھر والد کو اس کا انتظام کرنا چاہئے (جیسا کہ متعارف ہے) ۔

    اولاد کے ذمہ ہے کہ والدین کی اطاعت کرے۔ ان کے راحت رسانی کی فکر کرے والدین کو مالی یا جسمانی خدمت کی ضرورت ہو تو اسے انجام دے، کبھی کبھی ان کی زیارت کے لئے جائے اگر والدین ضرورت مند ہوں تو مالی یا جسمانی خدمت انجام دینا واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند