• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 149227

    عنوان: صبح سویرے نہار منہ پانی پینا كیسا ہے؟

    سوال: نہار منہ صبح سویرے پانی پینا کیسا ہے؟ کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سے منع کیا ہے؟ کیا یہ خلاف سنت ہے؟ اس لیے کہ مجھے وہاٹس اَیپ پر مجھے یہ میسج آیا: ترمذی شریف کی روایت ہے کہ صبح سویرے نہار منہ پانی نہیں پینا چاہئے اور اسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے، بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ غلط بات ہے بالکل پی سکتے ہیں پانی صبح سویرے، اس میں کوئی حرج نہیں ، اور اس میں بہت سارے فوائد ہیں۔ آپ سے گذارش ہے کہ مجھے اس معاملہ میں تسلی بخش جواب دیں ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 149227

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 519-432/Sd=6/1438

    صبح سویرے پانی پینے کی ممانعت پر تلاش بسیار کے بعد بھی ہم کو کوئی حدیث نہیں ملی، آپ نے ترمذی شریف کے حوالے سے جو حدیث پڑھی ہے، اس کے عربی الفاظ حوالہ کے ساتھ لکھیں۔

    ----------------------------------

    نوٹ: بہشتی زیور میں لکھا ہے سوتے اٹھ کر فوراً پانی نہ پیو، اسی طرح نہار منھ نہ پینا چاہیے۔ (بہشتی زیور: ج۹ص۸)

    ہوسکتا ہے کہ طبی مضرت ہو۔(د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند