• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 149144

    عنوان: والد کی بے وجہ ناراضگی کی وجہ سے بیوی بچوں کی حق تلفی؟

    سوال: میں ملک سے باہر کام کر رہاہوں ،سال بعد چھو ٹی ملتی ہے ، اس پر بیوی راضی نہیں ہے اور اگر بیوی کی بات مانتا ہوں پھر ابو ناراض ہوجاتے ہیں ، میں کس کی بات مانوں؟

    جواب نمبر: 149144

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  719-601/H=6/1438

    بہتر یہ ہے کہ جلد از جلد انتظام کرکے بیوی بچوں کو اپنے پاس رکھئے اور جب تک یہ انتظام نہ ہو تو چار ماہ میں ایک مرتبہ بیوی بچوں میں آکر ادائے حقوق کی ترتیب بنائیے، والد صاحب کی اگر اس پر ناراضی ہو تو وہ ناراضی بے محل ہے، آپ ان کی خوشامد درآمد اور خدمت کرکے راضی رکھنے کی فکر کرتے رہئے اور ان کے حق میں دعاء کا اہتمام بھی جاری رکھئے البتہ والد صاحب کی بے وجہ ناراضگی کی بنیاد پر بیوی بچوں کی حق تلفی درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند