• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 148483

    عنوان: غیر مسلم کا مسجد میں داخل ہونا؟

    سوال: فوتگی کی صورت میں ہمارے علاقے کی مساجد میں تین دن تک لوگ بیٹھتے ہیں جس میں دوسرے لوگوں کے ساتھ ساتھ یہاں کے سکھ بھی آتے ہیں بعض لوگ اس کو معیوب سمجھتے ہیں ۔ کیا اس طرح غیر مسلم مساجد میں ا سکتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 148483

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 409-301/Sd=5/1438

     غیر مسلم کا مسجد میں آنا ممنوع نہیں ہے؛ لیکن آپ کے علاقے میں کسی کے انتقال کے بعد لوگوں کا تین دن تک مسجد میں بیٹھنے کا معمول صحیح نہیں ہے، شریعت سے ایسا کچھ سب ثابت نہیں ہے، اِس کو ختم کرنا چاہیے، انتقال کے بعد انفرادی طور پر بس اِیصال ثواب کا اہتمام کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند