• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 147826

    عنوان: بیت الخلاء میں قدمچہ کتنے درجہ قبلہ سے منحرف ہونا چاہیے؟

    سوال: سوال: ہم مختلف اقسام کی عمارتوں کی ڈیزائننگ اور تعمیرات کے کام سے منسلک ہیں۔ جس میں مندرجہ ذیل باتوں کا خیال ضروری ہے کیونکہ جب عمارتیں بن جائیں اور اس میں اس قسم کا کوئی سقم رہ جائے تو ہمیشہ کے لئے ہو جاتا ہے ۔آج کل جبکہ عینِ قبلہ معلوم کرنے میں کوئی تکنیکی دشواری نہیں تو یہ فرمائیے کہ سوال ۱: بیت الخلاء میں قدمچہ بناتے ہوئے قبلہ رخ سے کتنے درجے انحراف (سامنا اور پیٹھ) کرنے سے بیت الخلاء کا ستعمال شرعاً درست ہو جائے گا؟ سوال۲: اسی طرح غسل کی جگہ بناتے ہوئے بھی قبلہ رخ سے انحراف کا درجہ متعین فرما دیں تا کہ بنانا اور استعمال کرنا شرعاً صحیح ہو جائے ؟ سوال۳: کمروں میں پلنگ ڈالتے وقت قبلہ رخ سے کتنے درجے انحراف کیا جائے کہ لیٹتے وقت پاؤں قبلہ رخ نہ ہوں؟

    جواب نمبر: 147826

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 338-344/sd=5/1438

     استنجے میں قبلہ کی طرف چہرہ کرنا یا پیٹھ کرنا سخت ممنوع ہے، اس لیے سب سے بہتر صورت یہ کہ بیت الخلاء میں قبلہ کے بالکل مخالف سمت میں قدمچہ بنائے جائیں،جیسے ہندوستان میں قبلہ کا رخ جانب مغرب ہے، لہذا جانب شمال یا جانب جنوب قدمچہ بنائے جائیں تاہم اگر قبلہ رخ سے ۴۵ /درجہ سے زائد انحراف ہوجائے، تب بھی صحیح ہے۔

    (۲) غسل خانہ کو بھی قبلہ رخ کی مخالف سمت میں بنایا جائے۔

    (۳) کمروں میں پلنگ بھی جانب شمال یا جنوب ڈالا جائے، تاکہ پاوٴں قبلہ رخ نہ ہوں۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند