• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 9891

    عنوان:

    میں قربانی کا مستحق ہوں اور میں اس رقم کو کسی مسجد یا صدقہ یا غریب لوگوں کودینا چاہتاہوں۔ مجھے بتائیں کہ کیا مجھے قربانی کو ترجیح دینی چاہیے یا اس رقم کو عطیہ کردینا چاہیے؟

    سوال:

    میں قربانی کا مستحق ہوں اور میں اس رقم کو کسی مسجد یا صدقہ یا غریب لوگوں کودینا چاہتاہوں۔ مجھے بتائیں کہ کیا مجھے قربانی کو ترجیح دینی چاہیے یا اس رقم کو عطیہ کردینا چاہیے؟

    جواب نمبر: 9891

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 18=18/ م

    اگر آپ پر قربانی واجب ہے تو قربانی کے دنوں میں جانور کی قربانی ہی لازم ہے، اس کی قیمت کو عطیہ کردینے سے قربانی ادا نہ ہوگی، اور اگر غفلت کی وجہ سے آپ ایامِ قربانی میں نہیں کرسکے یا چرم قربانی کے متعلق سوال کرنا مقصود ہے یا منشأ سوال کچھ اور ہے تو اس کی وضاحت فرماکر دوبارہ استفتاء کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند